کراچی(اسٹاف رپورٹر) لاہور میں جاری قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں اتوار کو سندھ نے اسلام آباد کو3-0سے ہراکر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ گول کیپر فیضان نے تین پینالٹی کارنرز سمیت کئی حملوں کو ناکام بنایا، فاتح ٹیم کی جانب سے کپتان ارسلان حیدر نے دو اور حنین نے ایک گول اسکور کیا۔ کے پی کے نے پی او ایف کے خلاف2-1سےاپ سیٹ فتح حاصل کی، کے پی کے جانب سے خیر اللہ اور کپتان ضیاء اللہ نے ایک، ایک جبکہ پی او ایف کی طرف سے امجد نے گول اسکور کیا۔ پنجاب وائٹ نے پاکستان بورڈ کو 3-1سے زیر کیا۔ پاکستان بورڈ کا واحد گول محمد مرتضیٰ نے اسکور کیا۔ ریلویز نے بلوچستان کو5-1سے مات دے دی۔