• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری روکنے میں افسران اپناکرداراداکریں:چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر طاہر محمود نے ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کردیا ،ان کے پیشرو انجینئر محمد اکرم چوہدری مدت ملازمت پوری کرکے جمعے کے روز ریٹائرہوگئے تھے،دریں اثناچیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا ہے کہ تمام افسران ایمانداری سے فرائض سرانجام دیں اور ٹیم کی صورت میں کام کریں،بجلی چوری روکنے میں افسران اپناکرداراداکریں، صارفین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور وزارت توانائی کی جانب سے مقررکردہ اہداف کا حصول یقینی بنایاجائے ، وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں تعارفی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ لائن سٹاف ہمارا اثاثہ ہیں ،سیفٹی کے بغیر ہرگز کام نہ کیاجائے اور سیفٹی آلات استعمال نہ کرنے والے لائن سٹاف کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے ،میپکو کے لائن سٹاف کو تربیت دینے کے لئے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی ) سے ٹیمیں آرہی ہیں جو رواں ماہ کے آخر میں آپریشن سرکلز کی سطح پر لائن مینوں کو سیفٹی آلات کے استعمال کی ترغیب دیں گی ، شکایات کے اندراج اور ازالے کیلئے ہر سطح پر قائم شکایات سنٹرز کو الرٹ کیاجائے ، کرپٹ اہلکاروں و افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ،چیف انجینئر کسٹمرسروسز میپکو خواجہ غلام یاسین، ڈائریکٹر ایڈمن میپکو میاں محمد سہیل افضل نے بریفنگ دی قبل ازیں چیف ایگزیکٹوآفیسر میپکو سے تمام افسران کا تعارف کرایاگیا ۔
تازہ ترین