• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی گورننگ باڈی کا تیسرا اجلاس صدر شکیل قرار کی زیر صدارت ہوا، سیکرٹری انور رضا، سیکرٹری فنانس صغیر چوہدری، نائب صدور، جوائنٹ سیکرٹریز اور ممبران گورننگ باڈی نے شرکت کی، اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ سکروٹنی کمیٹی منتخب ممبران پر مشتمل بنائی جائیگی۔اجلاس میں آئین کے مطابق آئندہ پریس کلب کے لئے نقد رقوم کی وصولی پر پابندی عائد کر دی گئی، گورننگ باڈی نے فیصلہ کیا کہ نیشنل پریس کلب ورکرز کے حقوق کیلئے بھر پور کردار ادا کرے گا۔
تازہ ترین