• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ویسٹ انڈیز کو4وکٹوں سے شکست دے کر مہمان ٹیم کے خلاف پہلی بار ون ڈے سیریز جیت لی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 47.3 اوورزمیں 159 رنز بنا ئے۔

ویسٹ انڈیز ویمنز کی سات کھلاڑی ڈبل فیگرمیں داخل نہ ہو سکیں۔

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو اور ڈائنا بیگ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ویمن ٹیم نے مقررہ ہدف 47.2 اوورز میں 6 وکٹ پر حاصل کر لیا۔

سدرہ امین نےعمدہ بیٹنگ کی اور 52 رنز بنائے جب کہ ندا ڈار نے 26 اور جویریہ خان نے 24 رنز بنائے۔

پاکستان نے تین میچوں کی سیریز دو، ایک سے اپنے نام کر لی۔

پاکستان ویمن ٹیم پہلی مرتبہ اپنے سے بہتر رینکنگ والی ٹیم سے سیریز جیتی ہے۔

تازہ ترین