• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سٹیزن پورٹل گوگل پلے اسٹور پر دنیا کی 7بہترین ایپلی کیشنز کیٹیگری میں داخل

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) پاکستان سیٹیزن پورٹل گوگل پلے اسٹور پر دنیا کی 7 بہترین ایپلیکیشنز کیٹیگری میں داخل ہو گیا ہے ۔ وزیراعظم آ فس کے ترجمان کے مطا بق پاکستان سیٹیزن پورٹل پراڈکٹیویٹی میں ساتویں نمبر پر ریکارڈ کیا گیا۔دنیا بھر سے لوگ پاکستان سیٹیزن پورٹل سرچ کررہے ہیں۔عوام کی طرف سے ایپلیکشن کو 22ہزار 983 سٹارز ملے ہیں۔اب تک 737,000 کی تعداد میں لوگوں نے رجسٹریشن کی ہے۔رجسٹریشن کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔
تازہ ترین