• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا یونیورسٹی کیس، وائس چانسلر ڈاکٹر اکرم سمیت 3 ملزموں کی پلی بارگین

لاہور (نمائندہ جنگ)یونیورسٹی آف سرگودھا ، لاہور کیمپس کیس کے تین ملزموں وائس چانسلر پروفیسر اکرم چودھری اور لاہور کیمپس کے شئیر ہولڈرز شفیق اور وارث ندیم نے نیب سے پلی بارگین کر لی ہے۔ ملزمان رہائی کیلئے مجموعی طور پر ب12 کروڑ روپے سے زائد نیب کو جمع کرائیں گے۔ملزمان نے 7 کروڑ جمع کرا دیئے جبکہ باقی رقم دو قسطوں میں ادا کی جائے گی۔ نیب نے ملزموں کی درخواست منظوری کے لئے درخواست احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کے روبرو پیش کر دی۔ نیب حکام کے مطابق شفیق نے 4 کروڑ 76لاکھ 156 روپے کی رقم3 اکاؤنٹس کےذریعے چیئرمین نیب کے اکاؤنٹ میں جمع کرادیئے ۔وارث ندیم نے 5کروڑ 25لاکھ16ہزار 19روپے کی پلی بارگین کی ہے اور 3 اقساط میں ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ پہلی قسط 2 کروڑ13لاکھ 83 ہزار 659 جمع کروا دئیے ہیں اور باقی 2 مساوی اقساط میں جمع کروانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ وائس چانسلر محمد اکرم چودھری نے 2کروڑ 18 لاکھ88ہزار 78 روپے کی پلی بارگین کی ہے اور پہلی قسط 75لاکھ روپے چیئرمین نیب کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دی ہے۔ بقیہ رقم 2 مساوی اقساط میں جمع کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
تازہ ترین