• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیاض چوہان بھی شیخ رشید کے نقش قدم پر چل پڑے

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان بھی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے نقش قدم پر چل پڑے۔

انہوں نے صوبائی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رکنیت دینے کا مطالبہ کر دیا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ میں نے وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ اگر اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا تو مجھے بھی کمیٹی کا ممبر بنایا جائے تاکہ حمزہ شہباز کا بھرپور مقابلہ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ کچھ اسی طرح کا مطالبہ وزیر ریلوے شیخ رشید بھی میاں شہبازشریف کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کے بعد کر چکے ہیں۔

تازہ ترین