وزیرخارجہ شاہ محمود نے سعودی عرب کے قیمتی تحائف پاس رکھنے سے معذرت کرلی، دورہ سعودی عرب میں ملے تحائف توشہ خانے میں جمع کرادیے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے 63 لاکھ روپے مالیت کے تحائف ملے تھے، جن میں 48 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی رولیکس گھڑی، ساڑھے 9 لاکھ روپے کا سونے کا قلم، ایک لاکھ 35 ہزار کے سونے کے کف لنکس شامل تھے۔
شاہ محمود قریشی کو 2 لاکھ 5 ہزار روپے مالیت کی سونے کی تسبیح بھی دی گئی تھی جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار روپے کی سونے کی انگوٹھی بھی انہیں تحفے میں ملی تھی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی میں حکومتی عہدیداران بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کو اپنا حق سمجھتے تھے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 19 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔