• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم فیئر، گلیمر ایوارڈز کی یادگار شام، بالی ووڈ ستاروں کے جلوے

بالی ووڈ کی ایک اور رنگا رنگ شام فلم فیئر اسٹائل اینڈ گلیمر ایوارڈ میں ستاروں نے شرکت کرکے اسے یادگار بنادیا جبکہ اس دوران ریکھا، دپیکا پڈوکون، ڈیانا پینٹی، کرشمہ کپور سمیت کئی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر اپنے شاندار انداز میں شرکت کی اور خوب جلوے بکھیرے۔


بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم فیئر اسٹائل اینڈ گلیمر ایوارڈ کی تقریب میں موسٹ گلیمرس اسٹار کا ایوارڈ دپیکا پڈوکون اور شاہ رُخ خان کو ملا، جبکہ سونم کپور اور شاہد کپور ر موسٹ اسٹائلش اسٹار قرار پائے۔

ٹایم لیس بیوٹی کا ایوارڈ بالی ووڈ اداکارہ کاجول کے نام رہا جبکہ جھانوی کپور اور یشان کھتر کو فیشن کی ابھرتی ستارہ کا اعزاز ملا اورمنفرد انداز اپنانیکا ایوارڈ سوناکشی سنہا کے نام رہا ۔

دیگر ایوارڈ کی بات کی جائے تو دلجیت دوسنجھ کواسٹائلش میوزیشن ، ریکھا سمیت ایوشمان کھرانہ اور وکی کوشال کو کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

تازہ ترین