• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد کی پہلی سرکاری یونیورسٹی فعال ڈاکٹر نصیر الدین شیخ قائم مقام وی سی مقرر

کراچی( سید محمد عسکری/اسٹاف رپورٹر) سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کی پہلی سرکاری یونیورسٹی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کالی موری کو فعال کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر نصیر الدین شیخ کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہے ان کی تقرری کی مدت مستقل وائس چانسلر ہونے تک رہے گی۔ مستقل وائس چانسلر کے لئے اشتہار دیا جائے گا اور تلاش کمیٹی تین ناموں کا انتخاب کرکے مستقل وائس چانسلر کے تقرر کی سفارش وزیر اعلی سندھ سے کرے گی اور وزیر اعلی ایک نام کی بطور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کالی موری وائس چانسلر کے نام کی منظوری دیں گے۔ واضح رہے کہ گورنمنٹ کالج ی کالی موری کو گزشتہ سال یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا تھا۔
تازہ ترین