• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا اپنی زندگی پر بننے والی فلم کی ہدایت کاری خود کریں گی

فلم ’’منی کارنیکا‘‘کی ہدایت کاری کرنے کے بعد اب اداکارہ کنگنا رناوت اپنی زندگی پر بننے والی فلم کی ہدایات دیں گی۔

جی ہاں،بھارتی مٰڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت اپنی زندگی کو سلور اسکرین پر لانے کی تیاریوں میں ہیں جسکی ہدایاتکاری وہ خود کریں گی جبکہ فلم’’باہوبلی‘‘کے مصنف کاویا وجیندرا اس فلم کا اسکرپٹ لکھیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی پروڈکشن کا کام کنگنا کی دیگر فلموں ’’پنگا‘‘ اور’’مینٹل ہے کیا‘‘ کی ریلیز کے بعد شروع کیاجائے گا۔ ۔واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں فلم ’’منی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی‘‘ کی ہدایات دی ہیں۔

تاہم فلم اپنی کہانی کی وجہ سے کم بلکہ کنگنا کی جانب سے مختلف لوگوں پر لگائے جانے والے الزامات کے باعث میڈیامیں زیادہ زیر گردش رہی۔

تازہ ترین