• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس،زرداری،فریال کی ضمانت میں5 مارچ تک توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عد ا لت نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع کر تے ہو ئے مقد مے میں ملو ث ملزم انور مجید اور عبد الغنی مجید کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 فروری تک کے لئے ملتو ی کر د ی ۔جمعر ا ت کو اسپیشل بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔اس مو قع پر سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور سمیت ضمانت پر رہا تمام ملزمان پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب ہائیکورٹ کیس نہیں سن رہی تو ہم کیسے سن سکتے ہیں۔
تازہ ترین