• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو سنے بغیر اس کیخلاف کوئی حکم جاری نہیں ہو سکتا،چیف جسٹس آصف کھوسہ

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے پیسکو کیخلاف دیت کی ادائیگی سے متعلق کیس اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیا جبکہ چیف جسٹس نے کہا ٹرائل کورٹ نے تمام نامزد ملزمان بری کر کے پیسکو کو سزا دیدی ،کیا کمپنی کو جیل بھیجا جا سکتا ہے؟کسی کو سنے بغیر اس کیخلاف کوئی حکم جاری نہیں ہو سکتا، کمپنی کو جیل بھجوا دیں تو رکھیں گے کہاں؟ چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی تو چیف جسٹس نے کہاکیس میں تو ٹرائل کورٹ نے کمال ہی کر دیا، ایبٹ آباد میں شادی کی تقریب میں کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہوا لواحقین نے واپڈا حکام کیخلاف مقدمہ درج کروایا ، ہائیکورٹ نے بھی کمپنی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی،ہائیکورٹ نے بری ہونیوالوں کے وارنٹ بھی جاری کر دئیے، پیسکو تو ملزمان کی فہرست میں موجود ہی نہیں تھی۔
تازہ ترین