لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف سرگودھا کے بھکر کیمپس میں اسسٹنٹ پروفیسر کی جانب سے طالبہ کو ہراساں کرنے پر وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کا نوٹس لے لیا۔ ملزم کیخلاف ایف آئی آردرج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ جرم ثابت ہونے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں خواتین کی ہراساگی کی شکایات کیلئے ہیلپ لائن قائم کر رہے ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت خواتین کیخلاف اس قسم کے اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔