• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین نے غیرملکی سرمایہ کاری پرسخت نگرانی کی منظوری دیدی

برسلز(اے پی پی)غیر یورپی کمپنیوں کو یورپی یونین میں کاروبار کے لیے اب زیادہ سخت نگرانی سے گزرنا ہو گا۔ ان نئے ضوابط کو یورپی پارلیمان نے گزشتہ روز بھاری اکثریت سے منظور کر لیا ہے جس کے بعد ٹرانسپورٹیشن، ٹیلی کمیونیکشن، ایئروسپیس، فائنانس اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں غیر ملکی کمپنیوں کو انہی ضوابط کے تحت جانچا جائے گا۔ یورپی قانون سازوں کے مطابق یہ ضوابط ایک طرف تو یورپی یونین میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور یورپ کے مستقبل کو محفوظ بھی بناتے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ یورپی یونین کی رکن ریاستوں میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں سے متعلق کوئی مشترکہ لائحہ عمل طے کیا گیا ہے۔
تازہ ترین