• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلواما خودکش حملےپر ٹویٹ علی گڑھ یونیورسٹی سے طالبعلم برخاست کر دیا گیا، آئی پی سی کے تحت مقدمہ

نئی دہلی ( نیوز ایجنسی ) مقبوضہ کشمیر کے پلواما ضلع میں فوجیوں پر حملے پر ٹوئٹ کرنے والے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کےطالبعلم کو برخاست کر دیا گیا ، پلواما میں حملے کے فوراً بعد بسیم ہلا ل نے حملے کا مذاق بناتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہHow’s the jaish? Great Sir. #Kashmir #Pulwama جس پریونیورسٹی انتظامیہ نے بی ایس سی (میتھ) کے طالبعلم بسیم ہلال کے کیمپس میں داخلے پر بھی پابندی لگادی ہے،علی گڑھ پولیس نے ہلا ل کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153(مذہب، نسل، جائے پیدائش رہائش، زبان کی بنیاد پر مختلف گروپ کے بیچ دشمنی کو بڑھاوا دینا) اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 67 اے (الیکٹرانکس وسائل پر قابل اعتراض مواد شائع کرنا) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔
تازہ ترین