لاہور(نمائندہ جنگ ) پنجاب فرانزک ایجنسی نے سانحہ ساہیوال کی حتمی رپورٹ بھجوا دی ہے جس میں ملوث افسران اور اہلکاروں کا جھوٹ پکڑنے والا ٹیسٹ کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گولیاں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے چلائیں، کار میں لگی ایک گولی سی ٹی ڈی اہلکار کی بندوق سے چلائی گئی۔ ذرائع کے مطابق فرانزک سائنس ایجنسی میں بھیجی گئی ڈیجیٹل وائس ریکارڈر کی ڈسک تبدیل کی گئی، اگر اصلی ڈسک آتی تو معلوم ہو جاتا گولی چلانے کا آرڈر کس نے دیا جو ایس ایم جی رائفلیں بھیجی گئیں وہ بھی تبدیل شدہ تھیں۔