• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک رینجرز سندھ فٹ بال میچ بلوچستان کی ٹیم نے جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن اور 61ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے اشتراک سے منعقدہ پاک رینجرز سندھ فٹ بال میچ برائے پیغام امن و محبت اور قومی یکجہتی صوبہ بلوچستان کی ٹیم نے جیت لیا۔ میچ صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا۔ میچ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر منصور احمد نے فٹ بال کو کک لگا کر کیا میچ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں ونگ کمانڈر 61ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز لیفٹنٹ کرنل شاہد عامر خان، ایس آر محمد عنایت اللہ درانی، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر منصور احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
تازہ ترین