• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی خواتین میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں‘ نیشنل پارٹی

کوئٹہ (آئی این پی )نیشنل پارٹی کی مرکزی سیکرٹری برائے خواتین سابق ایم پی اے یاسمین لہڑی نے کہاہے کہ بلوچستان کی خواتین میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں اگر انہیں مواقع اوروسائل دئیے جائیں تو وہ بلوچستان اورملک کا نام عالمی سطح پر کرسکتی ہیں جس کی واضح مثال سعیدہ فدا کی انٹر نیشنل باکسنگ چیمپئین شپ میں کامیابی ہے جس نے بلوچستان کا نام فخر سے بلند کردیا 8 مارچ کوعالمی یوم خواتین کی مناسبت سے پارٹی ملک بھرمیں کانفرنسز کاانعقاد کریگی اس حوالے سے پارٹی کی صوبائی سیکرٹری برائے خواتین سے مشاورت ہوچکی ہے انہوںنے کہاکہ خواتین کی تعمیری ، تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوںکو نکھارنے کیلئے انہیں مواقع دینےکی ضرورت ہے نیشنل پارٹی کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں خواتین ڈے کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے بیاد سمیرا عنقاء منانے کا اعلان کیاہے جو بہترین اقدام ہے۔
تازہ ترین