• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، چندریگر روڈ پر بینک میں آگ لگ گئی


کراچی کی معروف کاروباری سڑک آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع نجی بینک کی عمارت میں آگ لگ گئی۔

آگ عمارت کی دوسری منزل پر واقع بینک کے دفاتر میں لگی ہے جس سے اٹھنے والا دھواں دور دور تک دکھائی دے رہا ہے۔

آگ لگنے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں، جبکہ علاقہ پولیس اور ایمبولینس بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو عملے نے عمارت میں موجود افراد کو باہر نکالنے کے لیے کارروائی اور فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

آگ عمارت میں پھیل رہی ہے، دوسری منزل پر آگ لگنے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کو اسے بجھانے میں دشواری کاسامنا ہے۔

کے الیکٹرک کے عملے نے مزید نقصان سے بچنے کے لیے عمارت کی بجلی منقطع کر دی ہے۔

فوری طور پر عمارت میں آگ لگنے کی وجہ اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

تازہ ترین