• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کا ڈاکٹر عبد الصمد کی گرفتاری کا نوٹس

چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹرعبدالصمد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔

ایک اعلامیے میں چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ ڈائریکٹرآرکیالوجی کو18فروری کو مبینہ الزامات کی تفصیلات سمیت پیش کیاجائے۔

چیئرمین نیب نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیب ڈاکٹر عبدالصمد کی قومی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،ان کی عزت نفس کو یقینی بنایا جائے،آئین اورقانون کےمطابق انصاف کےتمام تقاضے پورے کیے جائیں ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعبدالصمد کو ہتھکڑی لگا کر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا ،نیب نے انہیں کرپشن اورغیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

وزيراعلی خیبر پختونخوا نے وزيراعظم سے نیب کے رویے کی شکایت کی تھی جس پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے شکوہ کیا اور وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کی شکایت پر ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری کا نوٹس لیا تھا۔

تازہ ترین