• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکاگو میں فائرنگ سے 5افراد ہلاک، 5زخمی ہوگئے

شکاگو (این این آئی)امریکی شہر شکاگو کے قریب مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 5پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح شخص نے ارورا شہر کے ایک کارخانے میں گھس کر فائرنگ کی کارخانے میں موجود افراد جانیں بچانے کے لئے قریبی عمارت میں چھپ گئے۔بعدازاں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال پہنچایا گیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
تازہ ترین