• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمت پر بحالی کیلئے پی آئی اے کے برطرف ملازمین کا مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تعلیمی اسناد کی بنیاد پر پی آئی اے سے برطرف ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے معاملے کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے اور انہیں ملازمت سے برطرف نہ کیا جائے، پی آئی اے سے برطرف ملازمین نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہفتے کو کراچی پریس کلب کے باہر بحالی کے لیے مظاہرہ کیا، مظاہرین کا موقف تھا کہ بھرتی کے وقت ان کی مطلوبہ تعلیمی اسناد درست تھیں، گڑبڑ وہاں ہوئی جب بعض ملازمین نے ترقی اور دیگر فوائد کیلئے ایسی تعلیمی اسناد جمع کرائیں جن کی تصدیق نہ ہوسکی۔
تازہ ترین