• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم کرپشن ریفرنس ، گواہ کا بیان ر یکا ر ڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے سا بق مشیر پیٹر و لیم ڈاکٹر عاصم حسین ا و دیگر کیخلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں گواہ کا بیان ر یکا ر ڈ کر تے ہو ئے سما عت ملتو ی کر د ی ۔ سما عت کے مو قع پر نیب کے گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا جبکہ آئندہ سماعت پر گو ا ہ کے بیا ن پر ملزمان کے وکلا جرح کریں گے۔ ہفتہ کے ر و ز احتساب عدالت کے روبرو ڈاکٹر عاصم حسین ا و دیگر کیخلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کی جانب سے گواہ ڈاکٹر شکیل بھی پیش ہوئے اور بیان قلمبند کروایا۔ آئندہ سماعت 4 مارچ تک کو ملزمان کے وکلاء گواہ کے بیان پر جرح کریں گے۔
تازہ ترین