• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ہتک عزت کے قوانین کمزور ہیں،شجاعت حسین

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے جھوٹ سے متعلق چیف جسٹس سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل تحسین ہے، پاکستان میں ہتک عزت کے قوانین کمزور ہیں، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ قوم پر احسان کریں اور ہتک عزت کے قانون میں ریفارمز لائیں تاکہ بغیر کسی ثبوت کے کسی کی پگڑی نہ اچھالی جا سکے، قرآن مجید میں بھی ہے کہ جھوٹ بولنے والے پر اللہ کی لعنت، عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ جھوٹ بولنے اور بغیر ثبوت الزام تراشی کرنیوالوں کی بیخ کنی کیلئے اقدامات کرے، شاید ہی کوئی سیاستدان ہو جس نے لندن جا کر وہاں کے مشہور اخبار گارڈین پر ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہو، ہم نے کبھی قرضہ معاف نہیں کروایا لیکن گارڈین اخبار نے ہمارے خلاف الزام لگایا تھا ہم نے قرضہ معاف کروایا ہے اس کیخلاف ہم نے لندن ہائیکورٹ کے کوئین بنچ میں مقدمہ دائر کر دیاایک ماہ سماعت کے بعد اخبار نے نہ صرف فرنٹ پیج پر معافی نامہ شائع کیا بلکہ لندن اور پاکستان میں وکلاء کے تمام اخراجات بھی ادا کئے۔
تازہ ترین