• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ شبقدر کچہری، وکلا آج عدالتی بائیکاٹ کریں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین بیرسٹر صلاح الدین نے سانحہ شبقدر کچہری کے خلاف منگل کو صوبہ بھر کی عدالتوں کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے، کراچی بار کے صدر محمودالحسن نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے مذکورہ حملے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں۔انہوں نے حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی صحتیابی کی دعا کی۔
تازہ ترین