• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی رہائی جمہوریت کیلئے نیک شگون ہے، آصف زرداری

لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو رہائی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے شہباز شریف کی رہائی جمہوریت کیلئے نیک شگون ہے۔ صرف الزام کی بنیاد پر کسی کو جیل میں رکھنا مناسب نہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت میں ملک بھر میں کوئی بھی سیاسی قیدی نہیں تھا اس لئے کہ پیپلزپارٹی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو بااختیار بنانے کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔اختلاف رائے جمہوریت کا بنیادی جزو ہے۔ صرف الزام کی بنیاد پر کسی کو جیل میں رکھنا مناسب نہیں۔ الزامات کی سیاست سے ملک کا نقصان ہوتا ہے۔ 18ویں ترمیم سے وفاق مضبوط اور مستحکم ہوا۔ آئین کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔
تازہ ترین