• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے بے بنیاد الزامات،سیکرٹری خارجہ کی اسلام آباد میں متعین سفیروں کو دوسرے روز بھی بریفنگ

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے دوسرے روز بھی اسلام آباد میں متعین سفیروں سے ملاقات کرکے اُنہیں بھارت کے بے بنیاد الزامات پر پاکستانی موقف سےآگاہ کیا۔ ہفتے کو انہوں نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے غیر مستقل ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دی۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق تہمینہ جنجوعہ نے سفیروں کو بتایا بھارت کی جانب سے سوشل میڈیا پر متضاد مواد کو جواز بنانا حقائق کے برخلاف ہے۔ بھارت ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میںحل ہونا چاہیے۔سیکرٹری خارجہ نے پلوامہ حملے سے متعلق غیر ملکی سفیروں کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا، بھارت کشمیری طالب علموں کو منظم انداز میں نشانہ بنارہا ہے۔ پلوامہ واقعے پر بغیر تصدیق کے پاکستان پر الزام لگانانامناسب ہے۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر ظلم وتشدد بڑھانے کے لئے پلوامہ واقعہ کو جواز نہ بنائے ۔سیکرٹری خارجہ نے کہاپاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھےتعلقات کا خواہاں ہے ۔
تازہ ترین