• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی پسند رہنما ڈاکٹر سید رازق کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

پشاور(نمائندہ خصوصی)ممتاز ترقی پسند سیاسی رہنما ڈاکٹر سید رازق کی یاد میں زخی میانہ اکبر پورہ میں تعزیتی ریفرنس ہوا جس میں صوبے بھر سے ترقی پسند رہنمائوں نے شرکت کی۔ نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر مختار باچا، مزدور کسان پارٹی کے صوبائی صدر گل حیدر خان، عوامی ورکرز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حیدر زمان اخونزادہ، ممتاز ترقی پسند دانشور پروفیسر ڈاکٹر سرفراز شاہ، انجینئر حمید گل، انجینئر عبدالحلیم خان، پیپلز پارٹی کے رہنما فضل مولا چٹان ایڈوکیٹ، اے این پی کے رہنما اطلس خان خٹک، عارف سرحدی، گل سید خان، طاہر خان ایڈوکیٹ، الحاج نواب خٹک، ملک نیاز علی خان اور دوسرے ترقی پسند رہنمائوںنے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والے حکمران غریبوں کی بجائے سرمایہ داروں کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں غربت، بدحالی و بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے۔ عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں اور غریبوں کے بچوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا جا رہا ہے ۔ترقی پسند سیاسی رہنمائوں کی طرف سے ڈاکٹر سید رازق مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ غریبوں مزدوروں اور کسانوں کے ساتھ تھے اور انہوں نے اپنی زندگی لوٹ کھسوٹ کے خاتمے اور فلاحی نظام کے لئے وقف کر رکھی تھی۔
تازہ ترین