پشاور(نیوز ڈیسک)گزشتہ روز مرکزی جمعیت اہلحدیث خیبر پختونخوا کاایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر روح اللہ منعقدہواجس سے ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے پی کے ڈاکٹر محمد ذاکر شاہ نے کہا کہ مردان کانفرنس ایک عالمی اجتماع ثابت ہوگی۔ جس سے مرکزی اور صوبائی اکابرین کے علاوہ باہر کے علماء کرام خطاب کریں گے۔ پشاور سے بھرپور قافلے کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ انہوں نے یہ کانفرنس اسلام کی سربلندی کے لئے ایک سنگے میل ثابت ہوگی۔ تمام مسلمانوں سے شرکت کی اپیل ہے انہوںنے کہا کہ قرآن و سنت کی روشنی میں ادوار اسلام کی بقاءکے لئے یہ اجتماع اسلامی اجتماع ثابت ہوگی اجلاس میں بھرپور تیاری کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔