• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کرائی جائے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کوتوال کے رہائشی شربت خان کی پولیس اسکواڈ کی جانب سے فائرنگ میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں روزگار نہ ہونے کی وجہ سے بعض نوجوان ایرانی ڈیزل یا پٹرول کا کاروبار اپنےبچوں کی کفالت کیلئے کرتے ہیں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والا کوتوال کا رہائشی نوجوان اپنے گھر کی کفالت کے لئے مستونگ سے کوئٹہ ڈیزل اور پٹرول کا کام کرتا تھا، حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے یا ملکی حدود میں چھوٹے موٹے کاروبار کے اجازت دے تا کہ وہ اپنی محنت سے اپنے بچوں کی کفالت کر سکیں، انہوں نےواقعہ کی تحقیقات کی جائے، اسطرح کی کارروائیوں سے نفرتوں میں اضافہ ہوگا۔ سرحدوں کے قریب رہنے والے بے روزگار نوجوانوں کو کاروبار کی اجازت دی جائے۔
تازہ ترین