برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ایران کی طرف سے زاہدان شہر میں پاسداران انقلاب پر ہونیوالے مہلک حملے میں ملوث ہونے کا ایران دعویٰ مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب پر حملے کا الزام امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر ڈالنا ایران کا شرمناک طرز عمل ہے۔ ایران نے زاہدان حملے کی ذمہ داری امریکہ اور اسرائیل پر عائد کی تھی۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے فارسی ریڈیو کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ امریکیوں کا زاہدان حملے سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہے۔