• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران میں پاکستانی سفیر طلب، شاہ محمود کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ

تہران (ایجنسیاں)ایران نے دہشت گردوں کی جانب سے پاسداران انقلاب کے اہلکاروں پر خود کش حملے کے بعد احتجا جا پاکستانی سفیرکو طلب کرلیا،دوسری طرف شاہ محمود قریشی نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں زاہدان دہشتگرد حملے پر اپنی ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان انسداد دہشتگردی پر ایران کے ساتھ کسی بھی تعاون کیلئے آمادہ ہے۔تفصیلات کے مطابق ایران نے دہشت گردوں کی جانب سے پاسداران انقلاب کے اہلکاروں پر خود کش حملے کے بعد احتجا جا پاکستانی سفیرکو طلب کرلیا، اتوار کوایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستانی حکومت اور آرمی سے امید کرتی ہے کہ وہ ایران سے منسلک سرحد پرموجود دہشت گردوں کے خلاف سنجیدہ کریک ڈا ؤن کرے گا،ایرانی حکام نے زور دیا کہ پاکستان حملہ آوروں کی شناخت اور ان کی گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے،دوسری جانب پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں زاہدان دہشتگرد حملے پر اپنی ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان انسداد دہشتگردی پر ایران کے ساتھ کسی بھی تعاون کیلئے آمادہ ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اتوار کومحمد جواد ظریف کو فون کیا۔ اس موقع پر انہوںنے بتایا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ایک خصوصی وفد ایران جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا خصوصی وفد ایرانی حکام کے ساتھ حالیہ دہشتگرد حملے سے متعلق بات چیت کریگا۔پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران میں حالیہ دہشتگردی کے واقعے سے متعلق بات چیت اور انسداد دہشتگردی کیلئے کسی بھی تعاون سے دریغ نہیں کریگا۔

تازہ ترین