ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نےڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی ہدایت میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر شادی ہالز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اور میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر گل گلزار میرج ہال کے مالک سمیت 2 افراد کوگرفتار کر لیا گیا، طارق روڈ پر واقع میرج ہال میں ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کی ،گرفتار افراد کو تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کرکے میرج ہال کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا،ضلع بھر میں ہر صورت میرج ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔