راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر شیخ مشتاق احمد کو راولپنڈی ایکسائز آفس میں تعینات کر دیا گیا ہے اور انہیں پراپرٹی ٹیکس زون فور کا چارج دیدیا گیا ہے ، اس سے قبل وہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر لاہور میں تعینات تھے ، راولپنڈی میں پراپرٹی ٹیکس (زون فور) کی پوسٹ پہلے ای ٹی اوز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ، قبل ازیں بھی وہ راولپنڈی میں بطور اے ای ٹی او خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔