• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی کالونی کے پانی کے مسائل پر احتجاج ،لائن کی بحالی کا مطالبہ

دہلی کالونی میں پانی کے مسائل کے خلاف اہل علاقہ نے سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا اور پانی کی 40 برس پرانی لائن کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

چوہدری خلیق الزامان روڈ پر ہونے والے مظاہرے میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی شہزاد قریشی نے بھی شرکت کی۔

علاقے کے پانی کے مسائل پر رہائشی افراد کی بڑی تعداد نے سڑک بلاک کی ،جس کے باعث ٹریفک جام ہوگئی، موقع پراسسٹنٹ کمشنر اور تھانہ ایس ایچ سمیت دیگر انتظامی افراد پہنچ گئے۔

مظاہرین کی مذاکراتی کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ پانی کی 40برس پرانی لائن جو 5 ماہ سے نہیں جوڑی جارہی ہے اسے بحال کیا جائے ۔

مذاکراتی کمیٹی میں شامل شمیم  ، محسن اور بابر جمال نے انتظامی افسران سے کہاکہ علاقے کے لوگوں نے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سمیت متعدد اداروں میں پانی کی لائن کی بحالی کےلئے درخواستیں دیں لیکن معاملہ حل نہیں،اس لئےپرامن احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا ہے۔

مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور علاقے میں پانی کے مسائل سے آگاہ کیا۔

خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے مذاکراتی کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ پانی کی لائن کے مسئلے کے حل کےلئے کل کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ اور کراچی واٹر بورڈ کے افسران سے کل مذاکرات ہوں گے۔

تازہ ترین