• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلوامہ حملہ، بھارت میں بڑی جماعتوں کے اکثر سیاسی رہنمادکان چمکا رہے ہیں ایک دوسرے پر مضحکہ خیز الزامات

لاہور(خالد محمود خالد)بھارت میں اکثر سیاسی جماعتوں نے پلوامہ خودکش حملہ کو بنیاد بنا کر اپنے اپنے انداز میں سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے باقاعدہ مہم شروع کر دی ہے ۔ بڑی جماعتوں کے اکثر لیڈر پلوامہ کے حوالے سے ایک دوسرے کو مضحکہ خیز انداز میں الزامات دے رہے ہیں اوراپنی سیاسی دکان چمکا رہے ہیں۔اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اخلیش یادیو نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پلوامہ میں ہونے والی اموات سے پوری قوم رو رہی ہے لیکن بی جے پی کے سیاسی لیڈر ان مرنے والوں کی آخری رسومات میں شرکت کے دوران بھی مسکراہٹیں بکھیر رہے ہیں۔ اخلیش یادیو کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد 90لاکھ سے زیادہ ہے اور ان کے ایک بیان نے اترپردیش میں بی جے پی کی ساکھ کو بے حد نقصان پہنچا دیا ہے۔

تازہ ترین