• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹرالر الٹ گیا

کراچی میں ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹائر پنکچر ہونے کے بعد ٹرالر الٹ گیا، واقعہ میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈیفنس لائبریری کے قریب پنجاب چورنگی سے کورنگی جانے والے روڈ پر ٹرالر کا ٹائر برسٹ ہوگیا جس سے ٹرالر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کورنگی سے پنجاب چورنگی جانے والے روڈ پر الٹ گیا۔

حادثے کے باعث سڑک مکمل طور پرٹریفک کے لئے بند ہوگئی، جبکہ ٹرالر کی بجلی کے کھمبے کو ٹکر سےتاروں سمیت بجلی کا کھمبا زمین پر آگرا۔

علاقہ پولیس نے ٹریفک پولیس کو حادثے کی اطلاع دی،جس کے بعد مشینری نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ٹرالر کو سڑک سے ہٹادیا تاہم بجلی کے کھمبے کی بحالی کے کام کے باعث روڈ ٹریفک کے لئے وقتی طور پر بند ہے۔

تازہ ترین