• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر کیس ، مارک سیگل نے مشرف کی دھمکی آمیز ای میل کی کاپی مجھے دی ، گواہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک بینظیر بھٹو قتل کیس کے اہم گواہ ڈی آئی جی مالاکنڈ کا بیان قلمبند ہوا ۔ ڈی آئی جی مالاکنڈ آزاد خان نے کہا کہ امریکی صحافی مارک سیگل نے نیو یار ک میں مجھے بینظیر بھٹو اور پرویز مشرف کے درمیان ہونے والی بات بات چیت کی تفصیلات بتائی تھیں اور اس دھمکی آمیز ای میل کی کاپی دی تھی، بینظیر بھٹو کے زیراستعمال دو بلیک بیری موبائل فون تفتیشی افسران کے سپرد کرنے والے بلاول ہائوس کے ملازم عبدالرزاق میرانی نے بھی اپنا بیان قلمبند کروا دیا۔
تازہ ترین