• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجٹیل میٹرز کی تنصیب،چار ماہ بعد صارفین کو ایک ساتھ بل،ٹیرف سیلب میں تبدیل ہوجاتا ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک اپنے صارفین کو تنگ کرنے اور ان سے زائد بل وصول کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی گزشتہ کچھ عرصے سے کے الیکٹرک ٹیموں کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈیجٹیل میٹرز نصب کئے جا رہے ہیں اور بالعموم تنصیب کے چار ماہ بعد صارفین کو ایک ساتھ بل بھیجے جاتے ہیں تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ ایک ساتھ چار ماہ کے یونٹ بل میں شامل ہونے کے باعث ٹیرف سیلب تبدیل ہوجاتا ہے مثلاً اگر کسی صارف کو تین سو یونٹ کے بجائے ایک ہزاریونٹ کا بل بھیجا جائے گا تو اس کے فی یونٹ ریٹ بھی تبدیل ہوجائیں گے کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ ایسے بلوں پر صارفین سے اضافی چارجز نہیں لیے جاتے لیکن صارفین نے بتایاکہ انہیں جو بل بھیجے جاتے ہیں اس میں صرف آخری مہینے کے یونٹ درج کرکے اس کا سلیب ظاہر کیا جاتا ہے جبکہ گزشتہ تین ماہ کے بل کی رقم سپلمنٹری کے طور پر بل میں درج کردی جاتی ہے لیکن کس ریٹ سے تین ماہ کا بل بنایا گیا اس کی تفصیل درج نہیںہوتی اور شہری مکمل لاعلم رہتے ہیں اس صورتحال پرلوگ کافی پریشان ہیں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ کے الیکٹرک چار اور پانچ ماہ کا بل صارفین کو ایک ساتھ کیوں بھیجتی ہے ایک دوماہ میں بل مل جانا چاہیں۔دریں اثناکے الیکٹرک کے ترجمان نے اپنے مو قف میں کہا ہے کہ صارفین کو بلنگ قواعد و ضوابط کے مطابق کی جاتی ہے جب کہ استعمال شدہ یونٹس کے بل صارفین کو وقت پر بھیجے جاتے ہیں کسی علاقےمیں ایک ساتھ تبدیل کئے جانیو الے ڈیجیٹل میٹرز کے بلوں میں صارفین سےنارمل چارجز لئے جاتے ہیں بل یا بجلی سے متعلق کسی بھی طرح کی شکایت کی صورت میں صارفین 118 کال سنٹر، 8119 پر ایس ایم ایس، اپنے قریبی کسٹمر کیر سنٹر یا کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین