اسلام آباد ( آن لائن ) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نیب کو دی جانے والی دھمکیوں پر وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے خلاف قانونی کارروائی ہو سکتی ہے وزیر اعظم کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے دال میں کچھ کالا ضرور ہے ۔ حکومت کے میگا پرو جیکٹس ناکام اور بے سود ہیں جو قومی خزانے کا ضیاع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز لاہور میں پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے نیب سے متعلق بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دال میں کچھ نہ کچھ کالا ہے نیب کو دھمکیاں دینے پر وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کئے جانے والے میگا پرو جیکٹس ناکام اور قومی خزانے پر بوجھ ثابت ہو رہے ہیں ۔ وزیر اعلی قومی خزانہ کا بے دریغ ضیاع کر رہے ہیں جن کا انہوں نے حساب ضرور دینا ہو گا۔