• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برنی سینڈرزکا ایک بار پھر امریکی صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست، قوم کو تقسیم کرنے والا اور امریکی قوم کے لیے مصیبت قرار دینے والے ٹرمپ کے شدید ناقد امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ایک بار پھر امریکا کے اگلے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

برنی سینڈرز صدر ٹرمپ کے بہت بڑے ناقد ہیں اور ان کی پالیسیوں اور اقدام کے خلاف شدید تنقید کرتے رہے ہیں۔

امریکی ریاست ورماؤنٹ سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے ستتر سالہ سینیٹر برنی سینڈرز نے دو ہزار سولہ میں بھی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے انتخابی مہم چلائی تھی لیکن انتخابات لڑنے کے حتمی مرحلے میں ہیلری کلنٹن سے پیچھے رہ گئے تھے۔

تازہ ترین