• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ ، شبقدر میں بم دھماکے کیخلاف مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور

اسلام آباد (اے پی پی) ایوان بالا نے شبقدر میں بم دھماکے کے خلاف مذمتی قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔ پیر کو سینٹ میں معمول کی کارروائی معطل کرکے اس قرارداد کی منظوری دی گئی۔ قبل ازیں اجلاس کے دوران سینیٹر شبلی فراز نے قرارداد پیش کی کہ سینٹ چارسدہ شبقدر میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں قیمتی انسانی جانی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قرارداد میں ان کے ساتھ سینیٹر شیری رحمان اور راجہ ظفرالحق قرارداد پیش کرنے والوں میں شامل ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان اس بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ ایوان نے اتفاق رائے سے قرارداد کی منظوری دیدی۔
تازہ ترین