• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ ، ا یان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ماڈل یان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا ہے ۔عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی فیصلے پر عمل درآمد کو معطل کرنے کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے اپنے فیصلے پر عمل درآمد 10یوم کے لیے معطل کردیا ہے تاکہ متعلقہ فورم پر اپیل کی جا سکے۔پیر کو قائمقام چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے ای سی ایل اور پاسپورٹ کی واپسی سے متعلق ماڈل ایان علی کی جانب سے دائر آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنایا ۔ اس موقع پر سرکاری وکیل نے عدالت سے فیصلے پر عمل درآمد کو 15یوم کے لیے معطل کرنے کی استدعا کی تاکہ وہ اس دوران عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کرسکیں۔
تازہ ترین