پشاور(نمائندہ خصوصی) ممتاز سماجی رہنما اور گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے سابق صوبائی صدر خانم اللہ خان کی طرف سے پشاور میں رہائش پذیر ضلع چارسدہ کے ہزاروں لوگوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لئے ہشنغر ے رور کے نام فلاحی تنظیم بنانے کے لئے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا جبکہ اس کے لئے آئین بھی مرتب کر لیا گیا۔ آئین کے مطابق تنظیم غیر سیاسی ہوگی اور ہر پارٹی سے تعلق رکھنے والے تنظیم کے رکن بن سکیں گے اس سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ پشاور میں ضلع چارسدہ کے ہزاروں لوگ رہائش پذیر ہیں لیکن ان کے مسائل اور فلاح و بہبود کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے سیاسی جماعتوں کی طرف سے الیکشن کے دوران ضلع چارسدہ کے لوگوں سے ووٹ حاصل کر کے بعد میں انہیں نظر انداز کر دیا جاتا ہے اگر ہشتنگر کے لوگ ہشتنغرے تنظیم کے پلیٹ فارم پر متحد ہ گئے تو وہ بہت بڑی طاقت بن جائیں گے اور پھر کوئی بھی انہیں نظر انداز نہیں کر سکے گا۔