• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ:پولیس مقابلے کے بعدرہزن گروپ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پولیس نےگورودت سنگھ روڈ پرفائرنگ کے تبادلے کے بعد موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرکےموٹرسائیکل اوراسلحہ قبضے میں لے لیا جبکہ نشاندہی پر مزید6مسرو قہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں پولیس کے مطابق ایس پی قائد آباد ڈویژن محمد ندیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کا سرغنہ اپنے ساتھی کے ہمراہ گورودت سنگھ روڈ پر موجود ہے جس پرانہوںنے ڈی ایس پی عاصم شاہ اور ایس ایچ او ملک حمید کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے پیر کی شب گورودت سنگھ روڈ عارف گلی کراس کے قریب ناکہ لگایا اس دوران ایک موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد سرغنہ عبدالمالک اور ساتھی جہانزیب کو گرفتار کر کے موٹرسائیکل اور دو ٹی ٹی پسٹل قبضے میں لے لی پولیس نے بتایا کہ دوران تفتیش سرغنہ نےدرجنوں موٹرسائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے اور ایک مکان میں چھپائی گئی موٹرسائیکلوں کی نشاندہی کی جس پر ٹیم نے مکان سے مزید چھ موٹرسائیکلیں برآمد کر کے قبضے میں لے لیں۔
تازہ ترین