آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ15؍ رجب المرجب 1440ھ 23؍مارچ2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے مشہور اسپورٹس چینل جیو سوپر، پرپہلی مرتبہ اپنے ناظرین کے لیے دنیا کا اولین واٹس ایپ پر مبنی انٹر ایکٹو چیٹ بوٹ متعارف کرایا جارہا ہے۔ دیکھنے والوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت اورانکے اطمینان کے لیے منفرد چیٹ بوٹ اپنے سبکرائبرز کواس حوالے سے متعدد فیچرزبھی فراہم کریگا۔

ان دنوں جاری پاکستان سپر لیگ کے تناظر میں چیٹ بوٹ اپنے استعمال کنندگان کو ہر بیس منٹ بعدمیچ سمر ی الرٹس بھی بھیجے گا۔جبکہ چیٹ بوٹ سبکرائبرز کو مختلف میچ میں ووٹ کاسٹ کرنے کی بھی اجاز ت دیگا، جہاں آخر میں نتائج کو شیئر کیا جائےگا۔

اس بوٹ کو استعمال کرنے والوں کے پاس یہ چانس بھی ہوگا کہ وہ کسی بھی وقت صرف اسکور ٹائپ کرکے اسے بوٹ کو بھجیں ، تو انھیں تازہ ترین اپ ڈیٹس حاصل ہوجائیں گی۔سبکرائبرز شیڈول ٹائپ کرکے بورڈ کو بھجوائیں گے تو انھیں اس روز ہونے والے میچز کی تفصیلات مثلاً کن ٹیموں کے درمیان میچ شیڈولڈ ہے اسکی مکمل معلومات مل جائیں گی۔

اسی طرح پوائنٹس ٹائپ کرنے سے سبکرائبرز بوٹ تک رسائی حاصل کرکے تازہ ترین پوائنٹس اسٹیٹس اور لفظ شیئرٹائپ کرنے سے انھیں تفصیلات تک رسائی حاصل ہوجائے گی کہ بوٹ  کسطرح فرینڈز کے ساتھ شیئر کرتا ہے۔اور لائیو اسٹریمنگ تک رسائی کے لیے سبکرائبرز ، لائیو لکھ کر اسے بوٹ کو بھجواسکتا ہے۔

جبکہ لفظ اردو ٹائپ کرنے سے انھیں رومن اردو تحریر میں اپ ڈیٹ انسٹرکشن موصول ہوجائیں گے۔ یہ منفرد بوٹ، سبکرائبرز کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کو نہایت تیزی سے سمجھ کر جلد ہی اس کا بالکل درست جواب ارسال کرےگا، جس میں ٹیموں، کھلاڑیوں اور ماضی کے میچز کی تفصیلات شامل ہونگی۔اسی طرح دلچسپ کوئزاور کرکٹ کے حوالے سے معلومات جانچنے کے خواہشمندجوخود کو سپر کرکٹ فین منوانا چاہتے ہوں انھیں بھی جلد متعارف کروایا جائےگا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں