• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلوامہ واقعہ بھارت کا ڈرامہ اور نائن الیون کی طرح سازش ہے، سراج الحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پلوامہ کا واقعہ ایک دھوکا اور فراڈ ہے یہ انڈیا کا رچایا ہوا ڈرامہ اور نائن الیون کی طرح سازش ہے ، بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ تجارت یا بارڈر کانہیں بلکہ اصل اور بنیادی مسئلہ کشمیر کا ہے ،مذاکرات کے ذریعے سے مسئلے کا حل نکالا جائے ،بھارت کشمیر سے اپنی افواج کو واپس بلائے ورنہ افغانستان میں جس طرح روس اور امریکہ کو شکست کا سامنا ہوا اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی افواج کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا ، انڈیا کے مقابلے پر تمام اختلاف ایک طرف رکھ کر پوری قوم وزیر اعظم اور فوج کے ساتھ ہے وطن کی جانب میلی آنکھ نہیں اٹھنے دیں گے۔
تازہ ترین