• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ تھرلر فلم امنگ دی شیڈوز کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

تیاگو میسکوئٹا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی پرائیویٹ جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی شناخت کو مخفی رکھتے ہوئے اپنے انکل کے قتل کا معمہ حل کرنے نکل پڑتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہن کے علاوہ چارلوٹ بیکٹ،گیانی کپالڈی،ڈومینک مدانی،باری جے،جوہن فلینڈرز اور پیٹر آرگن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم 5مارچ کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین