نئی دہلی (جنگ نیوز) سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے مودی سرکار کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان جوہری طاقت ہےمذاق نہیں، پاکستان کی فوج تیارہے، لائن آف کنٹرول کراس کی تومنہ توڑجواب ملے گا، مودی سرکار میں بھی کشمیری ہوں ، ہمت ہے تو مجھ پر حملہ کرو ، تمہاری بہادری نکال دوں گا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے مودی سرکار کے جنگی جنون کو حقیقت کا آئینہ دکھادیا، کاٹجو نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان سے بدلہ لینے کی باتیں ہورہی ہے، پا کستا ن جوہری طاقت ہے مذاق نہ سمجھا جائے، پاکستان کی فوج تیارہے، لائن آف کنٹرول کراس کی تومنہ توڑجواب ملے گا، بھارتی سیاستدانوں نے کشمیرپرعوام کوبیوقوف بنایا، یہ حقیقت ہے کشمیری عوام بھارت کے خلاف کھڑے ہیں، مر کنڈے کاٹجو نے کہا نہتے کشمیریوں پر حملے کئے جار ہے ہیں ، دکانیں جلائی جارہی ہے، میں بھی کشمیری ہوں ، جرات اور ہمت ہے تو مجھ پر حملہ کرو میں تمہاری بہادری نکال دوں گا۔